پاکستانی عدالت عظمی کے نام نہاد قومی مفاہمتی آرڈی ننس کے بارے میں 16 دسمبر 2009 کے فیصلہ نے پاکستانی آئینی ستونوں کو ایک مشکل میں ڈال دیا ہے۔
خاص طور پر باضیمر بیوریوکریٹس، سرکارِی ملازمین۔ وہ اگر قانون اور اقدار کی پاسداری کریں تو نوکری جاتی ہے، اور اگر انتظامیہ کا کہنا مانیں تو ایمان ضائع ہوتا ہے۔ غریب کیا کریں؟
دوسری جانب حکومت اپنے داغ دار سیاسی کارکنوں کا دفاع کرنا چاہتی ہے۔ تاہم طویل المدت میں یہ ایک ایسی کشمکش ہے جس میں حکومت کی جیت تقریباً ناممکن ہے۔
No comments:
Post a Comment