The Justuju Tv Channel



JustujuTV YouTube Channel

Thanks to Google Analytics "&" Sitemeter

Sunday, January 31, 2010

Urdu Poetic Tafheem ul Quran al Kareemشاعرانہ تفہیم القرآن






Note: An English version of this introduction follows the Urdu Text Here. Also a higher definition video would be available here soon.

اللہ تعالیٰ کا کلام، قرآن الکریم، ہم عجمی، عربی میں بھِی پڑھتے ہیں، اور اس کا اردو یا انگریزی ترجمہ اور تفسیر بھی ملاحظہ کرتے رہتے ہیں۔
تاہم ترجمہ اور تفسیر میں قرآن الکریم کے صوتی آہنگ اور قدرتی موسیقیت ماند پڑجاتی ہے۔ جب کہ حسن القرا ء ت نام ہی اسے ایک خاص آہنگ اور لے سے پڑھنا ہے۔

چنانچہ اگر قرآن الکریم کی تفہیم ، یاد رکھیے کہ لفظی ترجمہ نہیں، اگر شاعرانہ انداز میں کردی جائے تو کیا خوب ہو؟

جناب محترم پروفیسر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، بار ایٹ لاء، سجاد احمد ساجد مرادآبادی نے یہ ہی سنگ میل اردو ادب اور اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے عبور کیا ہے۔

اس سے پہلے چند تراجم شعری انداز میں ہوئے، مگر ان میں سے کوئی بھی تفہیمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

اس پروگرام میں ہم آپ کو پروفیسر صاحب سے ملوا رہے ہیں۔

آپ ۱۹۴۴ میں مرادآباد، یوپی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے، اور تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔

آپ بچپن سے ہی اردو شاعری اور ادب میں دل چسپی رکھتے تھے۔ آپ نے صحافت، اردو ادب، اور قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اور ۲۰۰۳ میں بنک دولت پاکستان میں شعبہء قانون سے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

آپ کی جملہ ۱۴ کتابیں شائع ہوچکی ہیں، اور مزید کئی زیر تحریر اور تدوین ہیں۔

جستجو ٹی وی اور جستجو میڈیا نہایت ہی فخر سے پروفیسر صاحب سے یہ ملاقات پیش کررہا ہے۔ اس میں آپ سورہ ء رحمٰن کا شاعرانہ تفہیمی اقتباس، اور مکمل آیتہ الکرسی کی شاعرانہ تفہیم پروفیسر صاحب ہی کی زبانی سن سکیں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ مستقبل میں مزید قرآنی تفہیم ان ہی کی زبانی آپ تک پہنچاسکیں۔ بصورت دیگر ان کی یہ تفہیم کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے۔

ہم یہ تجویز پیش کررہے ہیں کہ پروفیسر صاحب کی ان اعلیٰ ادبی اور دینی خدمات کے مدنظر حکومت پاکستان انہیں "پرائڈ آف پرفارمنس" ایوارڈ عطا کرے۔ اللہ کی جانب سے تو اس اہم کام کا صلہ انہیں مل ہی جائے گا۔ انشااللہ


جستجو ٹی وی۔۔
زندگی کے تمام رنگ۔۔
ہر راہ گزر سے آگے۔۔

Justuju Tv is proud to present a unique Urdu Islamic work to you.

Professor Sajjad Ahmed Sajid Muradabadi, has written a Poetic and Complete Tafseer of Quran al Kareem. It took him 6 years to complete. It has been published in a book format too.

Professor saheb was born in 1944 in Muradabad, UP, British India. He got all his education in Karachi, Pakistan.

He is Masters in Journalism and Law. He is Bar at Law, Advocate High Court, and has retired in 2003 from State Bank of Pakistan, Law Department, as a Joint Director.

In this program, you would be able to hear from the Professor an excerpt of Surah e Rahman, and full Urdu Poetic expression of Ayatul Kursi. We shall try in future to bring more such excerpts to you.

He has written and published 14 books so far. Many more are being written and under publishing phases.

For his this outstanding and unique historical work, and his other literary services, we recommend that Government of Pakistan ought to bestow him with the "Pride of Performance" award.

Please do not forget to rate this program, and also leave your comments and messages to the Professor, using the facilities of your this favorite web-site.

Justuju Tv ..
All colors of life..
Beyond all dimensions
Category: Education

No comments:

Justuju TV Search Services جستجو ٹی وی ویب سرچ

 
Entertainment Blogs