تعمیر پاکستان - شارع فیصل-ٹیپوسلطان روڈ فلائی اوور، کراچی
JTv 2010-015 Building Pakistan -
Sharae Faisal - Tippu Fly-Over Karachi
Note: This is a bilingual show. Urdu audio with Urdu and English sub-titles.
Please read the accompanying article too for more details
پیارے دوستو، سلام۔ آپ کا یہ دن بہت ہی خوشگوار گزرے۔
Salaam dear friends of JTv. A very nice and pleasant day to you all.
کراچی شہری حکومت نے ایک اور اچھا ترقّیاتی پراجیکٹ شروع کردیا ہے۔
The City Government Karachi has embarked upon another fine development project for Karachiites.
ہجومی اوقات میں شارع فیصل پر ٹیپو سلطان روڈ، اور محمودآباد نرسری جنکشن پر جو ایک دوسرے سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر ہیں، ٹریفک کو کچھ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Sharae Faisal, in rush hours, has two nuisance spots. The Tippu Sultan link road and Mahmoodabad Signal, both within a kilometer of each other.
اگرچہ کراچی والے اس دشواری کے ساتھ زندگی بسر کررہے تھے، اور کرسکتے ہیں، مگر خدا بھلا کرے ان اہم ترین شخصیات کا، جنہیں یہ برا لگتا ہے۔ وہ اسے اپنے لیے ایک ریسنگ ٹریک بنانا چاہتے ہیں۔
Though the Karachiites could live with this, the VVIPs using this key road in Karachi were fed up with this. So, they found a solution, that will gradually help Sharae Faisal in becoming a "non-stop fun" ground for VVIP entourages.
اگر دیکھا جائے تو یہ سگنل اس مصروف شارع پر کچھ راحت فراہم کرتا تھا۔ راشد منہاس روڈ کا شارع فیصل سے اتصال کا نقطہ اس امر کا متقاضی ہے کہ یہاں ٹریفک کو چلانے کے لیے شارع فیصل کا ٹریفک چند لمحوں کے لیے روک دیا جائے۔ اگرچہ اس کا بھی ایک حل ہے، کہ ناتھا خان پل کے نیچے سے ایک یو ٹرن بنا دیا جائے، مگر فوجی تنصیبات اور ریلوے لائن اس میں آڑے آتی ہیں۔
In hindsight, a short stop at this signal provided some relief at the Rashid Minhas-Sharae Faisal inter-section near Drigh Road Railway station. Now there will be more pressure built up for this spot, as still a solution for this signal has not been adopted. (There is one possibility of using Natha Khan Goath bridge as an under-pass.)
ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ تمام تر شارع فیصل پر کہیں بھی ہنگامی ضرورت کے لیے کار، موٹرسائیکل، ٹرک وغیرہ کھڑا کرنے کے لیے کوئی مناسب جگہیں مخصوص نہیں کی گئی ہیں۔ اگر گاڑی کو بس اسٹاپ پر روک دیا جائے تو ٹریفک پولیس چالان کرنے حاضر ہوجاتی ہے۔ یہ ہے ان کا طریقہ شہریوں سے اظہار محبّت اور ہمدردی کا۔
Another problem noticed at Sharae Faisal Karachi is that there are no PitStops and a road shoulder for people to park their vehicles in case of emergencies and needs. This causes an issue that if the vehicles are parked at any bus stop, the police is GLAD to issue a Challan / Traffic Ticket. So much for the love of the city.
جستجو ٹی وی نے اس نئے پراجیکٹ کے بارے میں ایک مختصر سی رپورٹ آپ کے لیے بنائی ہے۔ یہ پراجیکٹ جناح ہسپتال کے فلائی اوور کے ساتھ ساتھ ہی مکمل ہونے کی امّید ہے۔
Here you can watch a short report about this new ambitious project. This would be completed in tandem with the Jinnah Hospital-Regent Plaza inter-section fly-over, which has been built at a remarkable pace.
اس کے علاوہ ٹریفک کے بہاؤ میں روانی جتنی بڑھتی جاتی ہے، اتنا ہی پیدل چلنے والوں کی مصیبت بھی بڑھتی جاتی ہے۔ اگرچہ حکومت چند "عبورنی پل" بنارہی ہے، وہ نہ صرف بہت کم ہیں، بلکہ ان کا طرز تعمیر بھی نہایت ہی بھدا ہے۔ ان میں جمالیات اور فن کی کمی صاف نظر آتی اور کھلتی ہے۔ اور پھر اس پر مستزاد یہ کہ ان میں سے چند پر پیشہ ور گداگروں نے قبضہ کرلیا ہے، اور یہ لوگ موجودہ امن کی صورت حال میں خطرات کا باعث بھی ہیں۔ چند "عبورنی پل" ایسے بھی ہیں جن پر چلنے والے نظر نہیں آسکتے کیونکہ اشتہار بازوں نے انہیں ڈھک دیا ہے۔ اس طرح پیدل چلنے والوں کے لیے سماج دشمن عناصر سے لٹ جانے کے خطرات رونما ہورہے ہیں۔ اسی طرح یہ "عبورنی پل" سر شام ہی اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں، جس سے انہیں استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔
In addition to this, watch here a few problems of Pedestarian bridges in Karachi. Not only their architecture is dull, they do not have a lighting system for the night time usage, and many professional beggars have made them their hideout. Also, at a few places advertisement boards have been placed in an in-appropriate manner, hiding the crossing. That poses certain dangers to innocent passers.
محترم دوستو، جستجو ٹی وی آپ کے لیے ہمہ وقت دل چسپیوں کی تلاش اور جستجو میں ہے۔ برائے مہربانی اس چینل پر آتے رہیں۔
Justuju Tv is on a lookout for more interesting items for you. Please keep watching.
آپ کے انتہائی جستجو کے ساتھ
Very Questly yours,
جستجو انٹرنیشنل ویب ٹی وی
Justuju International web Tv - All colors of life. Beyond all dimensions
زندگی کے تمام رنگ، ہر راہ گزر سے آگے
Tags:
Pakistan, Karachi, Building Pakistan, City Government Karachi, JustujuTv, CDGK, VVIP traffic management, Traffic Police Karachi, Fly overs of Karachi
NEWS UPDATE
Jasarat: Tuesday, May 4, 2010
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ شارع فیصل ٹیپوسلطان روڈ پربرساتی نالے کی تعمیر کے کام کو تیزکرے اور 10 یوم کے اندر اندر نالے پر چھت ڈال کر سٹی حکومت کے حوالے کرے تاکہ ٹیپوسلطان روڈ فلائی اوورکے کام کو بلارکاوٹ جاری رکھاجاسکے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ای ڈی او ورکس اینڈسروسز رشید مغل‘ ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم‘ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئرمحمدعارف اوردیگر افسران کے ہمراہ اتوار اورپیرکی درمیانی شب شارع فیصل اورٹیپوسلطان روڈ کا دورہ کیا‘ جہاں ای ڈی او ورکس اینڈسروسز رشید مغل نے ایڈمنسٹریٹرکوبریفنگ دی۔ واٹراینڈسیوریج بورڈ کے افسران نے اس موقع پر کہاکہ 5 یوم کے اندر اندر نالے پر چھت ڈال کر سٹی حکومت کے حوالے کردیاجائے گا ‘ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شہرکے وسیع تر مفاد میں واٹربورڈ دن رات کام کرکے اس منصوبے کو فوری طورپر مکمل کرے تاکہ فلائی اوورکے کام کو بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجاسکے ‘انہوں نے کہاکہ 3 ماہ کے اندر اندر اس منصوبے کومکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولنا ہے‘ لہٰذا اس کا تعمیراتی کام ایک دن بھی نہیں روکاجاسکتا۔ انہوں نے ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیادپر رپورٹ پیش کریں تاکہ منصوبے کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دورکیاجاسکے۔
1 comment:
What is this i mean ho kia raha hai yaha
Post a Comment