The Justuju Tv Channel



JustujuTV YouTube Channel

Thanks to Google Analytics "&" Sitemeter

Monday, May 3, 2010

Masood Ashaar: Qatil Generators


http://search.jang.com.pk/search_details.asp?nid=427004

لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ اس لوڈ شیڈنگ نے میرے ایک عزیز کے دو بچوں کی جان لے لی ۔ عزیز ہی کہہ لیجے کہ جن کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں وہ عزیز ہی ہو جا تے ہیں ۔ یہ بچے شادی میں شرکت کرنے اپنے ماں باپ کے ساتھ امریکہ سے لاہور آئے تھے ۔ وہ رات کو ایک کمرے میں سوئے ۔ کسی وقت بجلی گئی تو ان بچوں نے ہوا کے لئے کھڑکی کھول لی ۔ کھڑکی کے قریب ہی جنریٹر لگا ہوا تھا ۔ اس جنریٹر سے ڈیزل کی جو زہریلی بھاپ نکل رہی تھی وہ بھاپ ان معصوم بچوں کے لئے موت بن گئی ۔اس اندہ ناک سانحے سے ان بچوں کے ماں باپ یا ان کے دادا دادی اور نانا نانی پر جو گزری اس کا تو اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا لیکن ہم نے سنا تو ہم بھی سکتے میں آ گئے ۔ ان بچوں کا باپ ہمارے بچوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ جب بھی یہ بھائی ملتان آتے تو اپنی خالہ اور ملتان کی معروف سماجی شخصیت عفت زکی کے بچوں اور ہمارے بچوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے ۔ یہ بچے ایسے ہی تھے جیسے ہمارے بچے ۔ یہ بچے بڑے ہو گئے اور ان کے اپنے بچے ہو گئے ۔ اور یہ امریکہ میں جا بسے ۔ لوڈ شیڈنگ کی نذر ہو نے والے بچوں کے ماں باپ کو تو اتنا غصہ تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان میں دفن کرنے سے ہی انکار کر دیا ۔ اور وہ دونوں کی میت لے کر امریکہ چلے گئے ۔ اس سے آپ ان کے صدمے کی شدت کااندازہ لگا سکتے ہیں ۔ دیکھ لیجے ، لوڈ شیڈنگ تو ہمارے لئے ایک عذاب تھی ہی اب یہ جنریٹر بھی عذاب بن گئے ہیں ۔ آپ کوئی بھی بازار لے لیجے۔ جیسے ہی بجلی جاتی ہے جنریٹر چلنا شروع ہو جا تے ہیں ۔ ادھر یہ جنریٹر چلے ادھر پورے بازار میں ڈیزل کی بد بو پھیل گئی ۔ اس کے بعد وہاں ٹھہرنا دو بھر ہوجاتا ہے ۔ بڑی بڑی دکا نوں والے تو اپنے شیشے کے دروازے بند کر کے زہریلے دھوئیں سے محفوط ہو جا تے ہیں لیکن راستہ چلنے والے اور خریدار یہ زہر اپنے پھیپھڑوں میں اتارتے رہتے ہیں ۔ بلکہ وہ دکان دار جو اپنے دروازے بند نہیں کرتے وہ بھی یہ زہر پیتے رہتے ہیں۔ادھرگھروں میں لگے ہوئے جنریٹر سارے محلے کو زہر آلود کرتے ہیں ۔ ابھی تک کسی ادارے نے سر وے نہیں کیا کہ ان جنریٹروں سے انسانوں کی صحت پر کیا اثر پڑ رہا ہے ۔ لیکن یقین ہے کہ اگر سروے کیا جا ئے تو نہایت ہی خطرناک ثبوت سامنے آئیں گے ۔یعنی یہ لوڈ شیڈنگ بے روز گاری اور مہنگائی میں ہی اضا فہ نہیں کر رہی ہے بلکہ ہماری جانیں بھی لے رہی ہے ۔ یہ ہمارے پھیپھڑوں میں زہر گھول رہی ہے ۔

No comments:

Justuju TV Search Services جستجو ٹی وی ویب سرچ

 
Entertainment Blogs