Monday, May 3, 2010
The Diesel Generators: Are they causing environmental havoc!
Sunday, May 2, 2010
A street water stream in Gulistane Jauhar Karachi گلستان جوہر کراچی میں پانی کا ایک چشمہ
Saturday, April 24, 2010
Building Pakistan: Sharae Faisal-Tippu Sultan Road Fly-Over, Karachi
Tags:
Pakistan, Karachi, Building Pakistan, City Government Karachi, JustujuTv, CDGK, VVIP traffic management, Traffic Police Karachi, Fly overs of Karachi
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ شارع فیصل ٹیپوسلطان روڈ پربرساتی نالے کی تعمیر کے کام کو تیزکرے اور 10 یوم کے اندر اندر نالے پر چھت ڈال کر سٹی حکومت کے حوالے کرے تاکہ ٹیپوسلطان روڈ فلائی اوورکے کام کو بلارکاوٹ جاری رکھاجاسکے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ای ڈی او ورکس اینڈسروسز رشید مغل‘ ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم‘ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئرمحمدعارف اوردیگر افسران کے ہمراہ اتوار اورپیرکی درمیانی شب شارع فیصل اورٹیپوسلطان روڈ کا دورہ کیا‘ جہاں ای ڈی او ورکس اینڈسروسز رشید مغل نے ایڈمنسٹریٹرکوبریفنگ دی۔ واٹراینڈسیوریج بورڈ کے افسران نے اس موقع پر کہاکہ 5 یوم کے اندر اندر نالے پر چھت ڈال کر سٹی حکومت کے حوالے کردیاجائے گا ‘ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شہرکے وسیع تر مفاد میں واٹربورڈ دن رات کام کرکے اس منصوبے کو فوری طورپر مکمل کرے تاکہ فلائی اوورکے کام کو بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجاسکے ‘انہوں نے کہاکہ 3 ماہ کے اندر اندر اس منصوبے کومکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولنا ہے‘ لہٰذا اس کا تعمیراتی کام ایک دن بھی نہیں روکاجاسکتا۔ انہوں نے ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیادپر رپورٹ پیش کریں تاکہ منصوبے کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دورکیاجاسکے۔